شاہ رخ خان ڈرائیور کےہمراہ  ایئرپورٹ پر۔ویڈیو نےمداحوں کے دل جیت لئے

Mar 05, 2022 | 15:52:PM
شاہ رخ خان کی ڈرائیور سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: شاہ رخ خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپراسٹار شاہ رخ خان صرف نام کے ہی نہیں بلکہ دل کے بھی ’کنگ‘ ہیں۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی فلم ’’پٹھان‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں گزشتہ روز اسپین گئے تاہم اسپین جاتے ہوئے انہوں نے ایک ایسا کام کیا جس سے انہوں نے مداحوں کا دل ایک بار پھر جیت لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان اسپین جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر میڈیا نمائندوں کو پوز دینے کے لیے رکے نہیں بلکہ خاموشی سے ایئر پورٹ کے اندر جاتے ہوئے نظر آئے تاہم ایئرپورٹ کے اندر جانے سے قبل اپنے ڈرائیور کو پیار سے گلے لگایا۔  کنگ خان کے اس فعل کو وہاں موجود میڈیا نمائندوں نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔

  بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اپنے ڈرائیور کو گلے لگاتے ہوئے ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔مداحوں نے شاہ رخ خان کے اس عمل کو ’’عاجزی‘‘ قراردیتے ہوئے ان کی تعریف کی ۔

 یہ بھی پڑھیں: نوجوان نے بیک وقت تین بہنوں سے شادی کرلی

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’’پٹھان‘‘ اگلے سال 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے شادی۔سوناکشی نے خاموشی توڑ دی