سلمان خان سے شادی۔سوناکشی نے خاموشی توڑ دی

Mar 05, 2022 | 13:12:PM
سلمان خان سے شادی سوناکشی نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: سوناکشی سہنا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے سلمان خان سے شادی کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سلمان اور سوناکشی کی ایک ایڈٹ شدہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل تھی جس میں سلمان سوناکشی کو انگوٹھی پہنا رہے تھے اور اس موقع پر اداکارہ سرخ رنگ کی ساڑھی میں ملبوس تھیں۔تصویر سے متعلق بھارتی صارفین یہ دعویٰ کررہے تھے کہ دبنگ خان نے اداکارہ سے خفیہ شادی کررکھی ہے جس کے بعد بھارتی میڈیا نے واضح کیا کہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے اور یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ 

 شادی کی خبروں کے حوالے سے سلمان خان تاحال خاموش ہیں لیکن سوناکشی نے بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی خبر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'کیا آپ لوگ اتنے بے وقوف ہیں کہ اصل اور ایڈٹ شدہ تصویر میں فرق نہیں بتاسکتے؟'

 یہ بھی پڑھیں:مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل۔موسم نے پھر کروٹ بدل لی

دوسری جانب  سوناکشی کے کمنٹ کو لائک کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں تھی،صارفین نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر تنقید کی۔

 یہ بھی پڑھیں:شین وارن نے موت سے 4 روز قبل لوگوں کو کیا بتایا؟