مغربی ہوائیں  پاکستان میں داخل۔موسم نے پھر کروٹ بدل لی

Mar 05, 2022 | 12:02:PM
مغربی ہوائیں  پاکستان میں داخل۔موسم نے پھر کروٹ بدل لی
کیپشن: مغربی ہوائیں ملک میں داخل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں آج رات ملک میں داخل ہونگی ،اسلام آباد ، راولپنڈی کے علاوہ بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہو گا جو جمعرات تک رہیگا۔ہفتے سے جمعرات تک اسلام آباد راولپنڈی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتے سے جمعرات تک  مری، گلگت ، کشمیر،  چترال ، سوات، کوہستان،ہزارہ ڈویژن گلگت اور کشمیر میں تیزہواوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

کوئٹہ، پشین ، ژوب، وزیرستان، ڈی آئی خان اور لیہ میں تیزہواوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شین وارن نے موت سے 4 روز قبل لوگوں کو کیا بتایا?

دوسری جانب شہرقائدمیں گرمی نے دستک دے دی،شہرمیں پارہ تینتیس ڈگری تک پہنچ گیا۔ گرم اور خشک ہوا کے باعث شہرمیں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی گئی، شہر میں دوپہر سے سمندری ہواؤں کا آغاز ہو گیا ہے، شام تک سمندری ہواؤں کی بدولت موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے، جبکہ آج رات شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خوبصورت اور چمچماتی ہنڈا سوِک 2022 پاکستان میں متعارف ؛ قیمت کیا؟