روس : فوجیوں کی توہین کرنیوالوں کیلئےنیا قانون منظور

Mar 05, 2022 | 10:03:AM
روسی صدر، فائل فوٹو
کیپشن: روسی صدر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)  روس میں صدر پیوٹن نے  نئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی منظوری دیدی۔ 
 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس پر پابندیوں کا مطالبہ کرنے والوں کو سزا دینےکا قانون منظور ہو گیا، صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فوجیوں کی توہین کرنے والوں کو بھی سزاد ینےکے قانون کی منظوری بھی دیدی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں نئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے ہوں گے، سنگین نتائج کی حامل فیک نیوز پر15 برس قید کی سزا ہو گی۔

دوسری جانب روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں خصوصی آپریشن کا مقصد یوکرین کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ آپریشن یوکرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔

روس کے صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ یوکرین کو غیر فوجی علاقہ بنانا چاہتے ہیں، یوکرین کے نیوٹرل ہونے کی آئینی گارنٹی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    یوکرین حملے کے بعد کسی روسی کوپیوٹن کو قتل کر دینا چاہیے: امریکی سینیٹر