پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی اور فوری کمی جائے، تحریک انصاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اور نمایاں کمی کی جائے۔
تحریک انصاف کے مطابق پیٹرولیم لیوی اور دیگر بالواسطہ ٹیکسوں میں کمی کی جائے، پیٹرول پر لیوی 100 روپے فی لیٹر سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت ناکامی کو چھپانے کے لیے مسلسل ایندھن پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا رہی ہے، کلائمٹ سپورٹ لیوی سمیت تمام اضافی محصولات واپس لیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:البانیا میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر کوڑا کرکٹ اور جوتے پھینک دیے گئے