ملتان :کسٹم انفورسمنٹ کاسمگلنگ کے خلاف آپریشن، کروڑوں روپے کے ٹائرز برآمد

Jun 05, 2026 | 22:47:PM
ملتان :کسٹم انفورسمنٹ کاسمگلنگ کے خلاف آپریشن، کروڑوں روپے کے ٹائرز برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذوہیب بخاری) ملتان میں کسٹم انفورسمنٹ نے ٹرک اڈے پر اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں امپورٹڈ اسمگل شدہ ٹائرز برآمد کر لیے۔

کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے دوران تقریباً 10 ملین روپے مالیت کے 174 اسمگل شدہ ٹائرز تحویل میں لے لیے گئے۔ آپریشن کے دوران چار افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا، تاہم ٹیم نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے کارروائی مکمل کی۔

ذرائع کے مطابق ٹرک اڈے کی مختلف دکانوں میں اسمگل شدہ ٹائرز کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کی نگرانی ڈی سی کسٹم Pakistan Customs کے افسر جواد الحسن نے کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز Ali Haider نے بھی پولیس کی نفری کے ہمراہ آپریشن کی نگرانی کی, کسٹم حکام نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور غیر قانونی تجارت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔