محکمہ صحت کے ملازمین کے ہیلتھ الاؤنس میں اضافے کی منظوری 

Jun 05, 2026 | 22:38:PM
محکمہ صحت کے ملازمین کے ہیلتھ الاؤنس میں اضافے کی منظوری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیر رضا) حکومت آزادکشمیر نے محکمہ صحت کے ملازمین کے ہیلتھ الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 20 تک کے ملازمین کو نظرثانی شدہ ہیلتھ الاؤنس دیا جائے گا،ہیلتھ الاؤنس یکم جنوری 2022 کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر مقرر کیا گیا،نظرثانی شدہ ہیلتھ الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا،محکمہ خزانہ نے ہیلتھ الاؤنس میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،الاؤنس کی ادائیگی سابقہ شرائط و ضوابط کے مطابق کی جائے گی،فیصلے سے محکمہ صحت کے ہزاروں ملازمین مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا عوام کو پیٹرول پرریلیف دینے کا فیصلہ، کتنے روپے کمی متوقع؟شہر اقتدار سے بڑی خبر آ گئی