لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 

Jun 05, 2026 | 21:45:PM
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ،شیخوپورہ ، قصور اور مرید کے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کھاریاں شہر اور مضافات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 جبکہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 18 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز کشمیر انڈیا بارڈر ریجن تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردکانوں سے باہر نکل آئے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: