آزادکشمیرمیں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے ،انتخابی شیڈول کااعلان

Jun 05, 2026 | 11:38:AM
آزادکشمیرمیں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے ،انتخابی شیڈول کااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیر رضا،زاہدبشیر )آزادکشمیرمیں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے جس کے لئے باضابطہ انتخابی شیڈول کا بھی اعلان کردیاگیاہے۔ 
 چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر )غلام مصطفیٰ مغل نے مظفرآبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزادکشمیرمیں ستائیس جولائی کو پولنگ کا اعلان کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنرآزادکشمیرنے کہاکہ  امن امان کی صورت حال کے پیش نظر آزادکشمیرمیں عام انتخابات رینجرز اور سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ سے قبل آزاد کشمیر میں ہائی الرٹ، وفاق سے 14 ہزار اہلکار طلب
 چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر )غلام مصطفیٰ مغل نے مزیدکہاکہ عام انتخابات کے پیشِ نظر آزاد کشمیر بھر میں نئی تقرریوں، تبادلوں اور ترقیاتی سکیموں کے اجراء پر پابندی عائد ہوگی۔

آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن نے باضابطہ انتخابی شیڈول کا بھی اعلان کردیاہے جس کے مطابق آزاد کشمیر میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 9 جون سے 19 جون مقررکی گئی ہے،امیدوار 19 جون شام 4 بجے تک کاغذات جمع کرا سکیں گے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 جون کو ہوگی،جانچ پڑتال کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوگا،درست کاغذات نامزدگی والے امیدواروں کی فہرست 20 جون کو جاری ہوگی جبکہ مسترد کاغذات کے خلاف اپیلیں 21 جون سے 24 جون تک دائر کی جا سکیں گی۔
اپیلیں دوپہر 2 بجے سے پہلے جمع کرانا لازمی ہے،اپیلوں کی سماعت 26 اور 27 جون کو ہوگی،سماعت کا وقت صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مقررکیاگیاہے،اپیلوں پر فیصلے 28 اور 29 جون کو سنائے جائیں گے،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 جون مقررکی گئی ہے،امیدوار دوپہر 2 بجے سے پہلے دستبردار ہو سکیں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست یکم جولائی کو جاری کی جائے گی۔
امیدواروں کونتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 2 جولائی کو ہوگی،حتمی فہرست بمعہ انتخابی نشانات 2 جولائی کو جاری ہوگی۔
آزاد کشمیر میں پولنگ 27 جولائی کوصبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی،الیکشن شیڈول کا نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہے۔