چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی ریٹائرڈ ہوگئے

Jun 05, 2025 | 19:31:PM
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی ریٹائرڈ ہوگئے
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجازسواتی ریٹائرڈ ہوگئے۔

وفاقی وزارت قانون نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام مراسلے میں لکھا کہ جسٹس اعجاز سواتی کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی سیٹ خالی ہوگئی، مراسلے میں جسٹس روزی خان کاکڑ کو قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 20 مئی کو جسٹس اعجاز سواتی کو مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔ قبل ازیں جسٹس اعجاز سواتی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ملزم عمر مقتول ٹک ٹاکر ثنا سے کس بات پر نا راض ہوا؟اصل وجہ سامنے آگئی