ایم کیو ایم کے کارکنوں پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں: فاروق ستار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ لیاقت آباد میں ایم کیو ایم کے کارکنان پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔
ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان پر بزدلانہ حملہ شہر کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے فی الفور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ زخمی ٹاؤن ممبر عدیل اور جوائنٹ یوسی انچارج مصطفیٰ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، زخمی کارکنان کے اہلِ خانہ سے ٹیلی فون پر عیادت کی اور ممکن تعاون کا یقین دلایا۔