پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا،مزید 2 وکٹیں گر گئیں

Jun 05, 2023 | 14:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سبین گل نے سیاست اور ملتان سے ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباسی نے پارٹی کو خیرباد  کہہ دیا۔

 سابق رکن صوبائی اسمبلی سبین گل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ میں نے ہمیشہ پرامن سیاست کی  اور  میں کبھی جلاؤ گھیراؤ کا حصہ نہیں رہی، 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کرتی ہوں، بریسٹ کینسر کی مریضہ ہوں اور سیاست جاری نہیں رکھ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:  تیل کی قیمتوں میں اضافہ؟بڑااعلان ہو گیا

دوسری جانب تحریک انصاف پی پی 222 کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 مئی کو عمرے کی ادائیگی کیلئے ملک سے باہر تھی جہاں دفاعی تنصیبات پر حملوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا، 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں اور ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے تحریک انصاف سےعلیحدگی کا اعلان کرتی ہوں۔