آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے فائنل کیلئے حریف ٹیموں کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی

Jun 05, 2023 | 14:44:PM
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے فائنل کیلئے حریف ٹیموں کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے فائنل کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کی نئی کٹس کی رونمائی کر دی گئی۔

طویل کرکٹ کے سب سے بڑے فائنل کا میدان اوول لندن کے کرکٹ گراؤنڈ میں 7 جون کو لگے گا۔ ٹیسٹ چیمپئن فائنل کا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر نسیم شاہ کی منگنی؟

دونوں ٹیموں کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ نئی کٹس کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلین اور انڈین کھلاڑی نئی کٹ میں زیادہ پرجوش نظر آئے۔ کھلاڑیوں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو گئیں ہیں۔