قومی کرکٹر نسیم شاہ کی منگنی؟

Jun 05, 2023 | 12:19:PM
قومی کرکٹر نسیم شاہ کی منگنی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے خوبرو کھلاڑی نسیم شاہ پوری دنیا کی خواتین کرکٹ شائقین کیلئے ایک ’ہاٹ کیک‘بنے ہوئے ہیں،ان کی شادی کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش رہتی ہیں ۔

نسیم شاہ ان دنوں انگلش لیگ ٹی ٹوئنٹی وائیٹلٹی بلاسٹ کھیل رہے ہیں جن کے حوالے سے گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ کرکٹر کی منگنی ہوگئی ہے۔اس حوالے سے فاسٹ بولر نے خود بھی ان افواہوں کی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے تردید کی تھی تاہم اب نجی ٹی وی  سے خصوصی گفتگو میں ایک بار پھر نسیم شاہ نے اس حوالے سے بات چیت کی ہے۔

ضرور پڑھیں :ایشیا کپ کے انعقاد پر چہ میگوئیاں ختم، ہائبرڈ ماڈل کی منظوری

نسیم شاہ نے کہا  کہ میری منگنی کی تمام افواہیں بالکل غلط ہیں کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہوا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سب میری منگنی یا شادی میں اتنی دلچسپی کیوں رکھتے ہیں؟ لوگ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر توجہ دینے کے بجائے اچانک ان کی شادیوں اور مصروفیات پر کیوں توجہ مرکوز کر دیتے ہیں؟'بس ہمیں کرکٹ کھیلتا دیکھیں اور اس سے لطف اندوز ہوں، شادی میرا ذاتی معاملہ ہے اور یہ تب ہی ہو گی جب قسمت میں ہوگا۔

واضح رہے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا بھی نسیم شاہ سے محبت کا دعویٰ کرتی ہیں ،متعدد بار وہ ان کیلئے شادی کا پیغام بھی بھیج چکی ہیں ۔