ایشیا کپ کے انعقاد پر چہ میگوئیاں ختم، ہائبرڈ ماڈل کی منظوری

May 31, 2023 | 19:18:PM
ایشیا کپ کے انعقاد پر چہ میگوئیاں ختم، ہائبرڈ ماڈل کی منظوری
کیپشن: ویرات کوہلی، بابراعظم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے چہ مگوئیاں ختم، فیصلہ ہوگیا، ہائبرڈ ماڈل کی منظوری ہو گئی ، ابتدائی میچز لاہور میں ہوں گے، حتمی شیڈول کا اعلان ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ ہائبرڈ ماڈل پر ہی ہو گا، حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوگا،جس میں پاکستان بھی شرکت کرے گا،میگا ایونٹ کے 4 میچز لاہور میں ہوں گے، بھارت کے میچز دوسرے وینیو پر کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ہائبرڈ ماڈل چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے پیش کیا تھا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد کے 2 روزہ دورے کے دوران ایشیا کپ پر بات ہوئی،چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے اور سی ای او جیف الرڈائیس نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی سب سے بڑی وکٹ گرنے کو تیار، بڑی خبر آگئی