سکولوں میں طلباء کا آج آخری روز، کل سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا

Jun 05, 2023 | 12:43:PM
سکولوں میں طلباء کا آج آخری روز، کل سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جُنید ریاض) تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں آج موسم گرما کی تعطیلات سے پہلے پڑھائی کا آخری روز ہے جہاں بچوں کی حاضری انتہائی کم رہی۔

سکولوں میں آخری روز بچوں کی حاضری انہتائی کم رہی جہاں تقریباً 50 فیصد بچے غیرحاضر رہے۔ ایسے سکولوں میں آخری روز نصابی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

بچوں کو چھٹیوں کا ہوم ورک دیا گیا  جس پر بچوں کا کہنا تھا کہ ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد چھٹیاں دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ گزاریں گے۔

خیال رہے کہ لاہور بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد 20 اگست سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، شہر کے کسی بھی سکول میں چھٹیوں کے دوران سمر کیمپ یا پیپر لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔