چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چار روزہ دورے پر روس روانہ 

Jun 05, 2023 | 11:23:AM
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چار روزہ دورے پر روس روانہ 
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) روسی حکومت کی خصوصی دعوت پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی روس کے دورے  پر روانہ ہوگئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ روس کا چار روزانہ سرکاری دورہ کریں گے، وفد میں مولانا عبدالغفور حیدری، طاہر بزنجو، سینیٹر عبدالقادر اور سینیٹر دلاور خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ عراق، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت پہلے پہنچ گئی

دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اعلیٰ روسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی چیئرمین سینیٹ روس کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔