نیو یارک: یوم آزادی پر آتش بازی، آگ بڑھک اٹھی

Jul 05, 2026 | 11:52:AM
نیو یارک: یوم آزادی پر آتش بازی، آگ بڑھک اٹھی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات پر بروکلین برج کے قریب آتش بازی کے دوران آگ بھڑک اٹھی، جس سے تقریب دیکھنے والے افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتش بازی کے دوران دھواں اٹھتا اور شعلے بھڑکتے ہوئے دکھائی دیے، تاہم بعد ازاں حکام نے واضح کیا کہ آگ پل پر نہیں بلکہ آتش بازی کے لیے نصب پلیٹ فارمز پر لگی تھی۔

 رپورٹس کے مطابق آگ تقریباً ایک منٹ میں بجھا دی گئی، جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کا کہنا ہے کہ 143 سال پرانا بروکلین برج مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس کی ساخت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

مزید پڑھیں:عراقچی کا خامنہ ای کی آخری رسومات میں عالمی وفود کی شرکت پر اظہارِ تشکر