عراقچی کا خامنہ ای کی آخری رسومات میں عالمی وفود کی شرکت پر اظہارِ تشکر

Jul 05, 2026 | 10:42:AM
عراقچی کا خامنہ ای کی آخری رسومات میں عالمی وفود کی شرکت پر اظہارِ تشکر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سابق سپریم لیڈر شہید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شرکت ایران کے لیے ایک تاریخی اور یادگار لمحہ ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ان تمام ممالک کا شکر گزار ہے جنہوں نے اپنے سرکاری نمائندوں کو آخری رسومات میں شرکت کے لیے بھیجا۔

انہوں نے خاص طور پر عرب ممالک کے وفود کی شرکت کو سراہتے ہوئے اسے برادرانہ تعلقات کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید علی خامنہ ای کی یاد میں منعقد ہونے والی یہ تاریخی تقریب ایران اور شریک ممالک کے درمیان تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ ایک اہم اور یادگار باب کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما انتقال کرگئیں

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے ممالک کی نمائندگی اس بات کا اظہار ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی اور سیاسی روابط کو اہمیت دی جا رہی ہے۔