آبنائے ہرمز میں جہازوں سے ٹرانزٹ نہیں سروس فیس وصول کریں گے؛ایران
مشکل دنوں میں ساتھ کھڑے رہنے والے ممالک سے خصوصی سلوک کیا جائیگا؛چین میںایرانی سفیر کاورلڈپیس فورم سے خطاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چین میں ایرانی سفیرعبدالرضا رحمانی فضلی نے کہاہے کہ تہران آبنائے ہرمز میں جہازوں سے ٹرانزٹ نہیں سروس فیس وصول کرے گا،اس منصوبے کی امریکہ نے مخالفت کی ہے۔
بیجنگ میں ورلڈ پیس فورم سے خطاب کرتے ہوئے چین میں ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہاکہ ایران عمان کے تعاون سے آبی گزرگاہ کے لیے نئے انتظامات پر کام کر رہا ہے،نئے انتظامات کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی آگئی
ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے مزیدکہاکہ مشکل دنوں میں ایران کے ساتھ کھڑے رہنے والے ممالک سے خصوصی سلوک کیا جائیگا۔