ایران دہشتگردوں کو پکڑ پکڑ کر پاکستان کے حوالے کر رہا ہے،طارق فضل چودھری  

Jul 05, 2025 | 23:07:PM
ایران دہشتگردوں کو پکڑ پکڑ کر پاکستان کے حوالے کر رہا ہے،طارق فضل چودھری  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ ایران دہشتگردوں کو پکڑ پکڑ کر پاکستان کے حوالے کررہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران میں جو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے تھے وہ اب ختم ہورہے ہیں،ایرانی حکومت دہشتگردی کے معاملے پر پاکستان کیساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے، افغانستان بھی پاکستان سے تعاون کررہا ہے۔

کے پی حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیل کرنے سے متعلق وفاق کچھ نہیں سوچ رہا سب قیاس آرائیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں حکومت جس کی بھی ہو وفاق امن و امان کے معاملے پر تعاون کرے گا۔خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت اپنا کردارادا کرے گی۔ان کاکہناتھا کہ کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے لڑ رہی ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: