حریم شاہ کی نئی بولڈ ویڈیو وائرل

Jul 05, 2022 | 12:41:PM
فائل فوٹو
کیپشن: حریم شاہ کی نئی بولڈ ویڈیو وائرل
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ  نے ایک  ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔ جس کے بعد ٹک ٹاکر نے اپنا کمنٹ سیکشن بند کر دیا۔جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی، حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤئٹ پر حریم شاہ نے اپنی ایک نئی ویڈیو  پوسٹ کی ہے، ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ اپنے شوہر بلال شاہ کیساتھ  میں راز تجھ سے کہوں۔۔۔ہم راز بن جا زرا گانا گُنگنا رہی ہیں اور ساتھ عجیب و غریب حرکتیں کررہی ہیں، جس پر صارفین نے حریم شاہ  پر خوب تنقید کی ،جس کے بعد حریم شاہ نے کمنٹ سیکشن بند کردیا۔

و اضح رہے کہ حریم شاہ حالیہ دنوں میں اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمرا ہ ترکی میں قیام پذیر ہیں جہاں سے وہ اکثر و بیشتر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔