وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
سیکریٹری خزانہ، آزاد کشمیر حکومت لیفٹیننٹ (ر) اسلام زیب کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں،لیفٹیننٹ (ر) اسلام زیب پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے اکاؤنٹنٹ جنرل حسن مسعود کا تبادلہ کر کے انہیں سیکریٹری خزانہ، آزاد کشمیر حکومت تعینات کیا ہے۔
ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق سیکشن افسر محمد رضا اللہ لاکھو کا قانون و انصاف ڈویژن سے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس اور نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگیوں میں تبدیلی