کتنے فیصد پاکستانی سال 2026 کے حوالے سے پُرامید ہیں؟ سروے رپورٹ

Jan 05, 2026 | 22:36:PM
کتنے فیصد پاکستانی سال 2026 کے حوالے سے پُرامید ہیں؟ سروے رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معاشی تھنک ٹینک ایپسوس نے سال 2026 کی توقعات پر سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستانیوں کی توقعات سے متعلق تفصیل سامنے آئی ہے۔

ایپسوس کے سروے میں بتایا گیا کہ 86 فیصد پاکستانی 2026 کے حوالے سے پُرامید ہیں، 63 فیصد پاکستانی توقع رکھتے ہیں کہ 2026 میں سیاسی تسلسل جاری رہےگا، 84 فیصد پاکستانی آن لائن ملاقات کو آمنے سامنے میل ملاقات پر ترجیح دیں گے۔

سروے میں کہا گیا کہ 49 فیصد پاکستانی 2026 میں سوشل میڈیا کا استعمال کم کریں گے، 70 فیصد پاکستانی قیادت میں خواتین کی نمائندگی میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں۔

75 فیصد پاکستانیوں نے 2026 کیلئے کوئی عزم یا عہد کیا ہے جبکہ 2025 میں یہ تعداد 50 فیصد تھی، گزشتہ سال کےعزم یا عہد کرنے والوں میں سے 60 فیصد نے اپنے عزم پورے کیے۔

2026 کیلئے سب سے زیادہ 43 فیصد عزم کیرئیر بنانا ہے، 34 فیصد مالی اہداف حاصل کرنا بھی گول سیٹ کیا گیا ہے، 59 فیصد پاکستانیوں کو توقع ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2026 میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

ایپسوس کے سروے میں مزید بتایا گیا کہ 58 فیصد پاکستانی توقع کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی 2026 بھی جیل میں گزاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :  پی ٹی آئی کا پی پی 167لاہور میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان