ای ایم آئی پاکستان کی جانب سے موسیقی سے وابستہ شخصیات میں رائیلٹی چیکس کی تقسیم
جب تک موسیقی ہے ای ایم آئی اس سے وابستہ افراد کو رائیلٹی پیش کرتی رہے گی،تنویرآفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کی بڑی میوزک کمپنی ’’ای ایم آئی پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام موسیقی سے وابستہ شخصیات کو رائیلٹی چیکس دیئے گئے۔
’’ای ایم آئی پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام موسیقی سے وابستہ شخصیات میں رائیلٹی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سینئر ٹی وی پروڈیوسر محسن جعفر تھے،شہنشاہ غزل استاد غلام علی،موسیقار ایم ارشد، استاد طارق طافو، معروف گلوکارہ شازیہ منظور،اداکارہ وگلوکارہ میگھا،میکال حسن،سینئراداکارہ نشو بیگم ،معروف اداکارہ وگلوکارہ عارفہ صدیقی،معروف گلوکار وموسیقار تعبیر علی،گلوکارہ رومیسہ طارق،معروف فوک گلوکار عباس جٹ،راجوجمیل اوردیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر ای ایم آئی پاکستان کی جانب سے استاد فرخ علی خان،حاجی مقبول فرید صابری، موسیقار ایم اشرف، نغمہ نگار خواجہ پرویز، موسیقار خلیل احمد، موسیقار ماسٹر عبداللہ، شاعر جمیل الدین عالی،معروف شاعر فیاض ہاشمی، موسیقار طافو خان کے چیکس ان کے ورثا میں تقسیم کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے فضیلہ قاضی کی ملاقات
تقریب میں قنبر علی،شازیہ منظور، تنویر آفریدی اورعلیشاہ جعفری نے پرفارم بھی کیا ،اس رنگارنگ تقریب کا اہتمام ای ایم آئی پاکستان کے تنویر آفریدی نے کیا تھا جوخود بھی بہت اچھے گلوکاراورنامور موسیقار نثاربزمی مرحوم کے شاگردہیں،تنویرآفریدی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای ایم آئی پاکستان جب تک موسیقی ہے اس سے وابستہ لوگوں کی خدمت اور رائیلٹی پیش کرتی رہے گی، اس سلسلے میں ایم ایم آئی کے اونر عمید ریاض،نوید ریاض،عتید ریاض اور سی او ذیشان چوہدری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شازیہ منظور نے ’’چن میرے مکھنا‘ ‘اوراپنے دیگر گانوں پر اپنی آواز کا جادو جگا کر محفل میں چار چاند لگادیے،تنویر آفریدی نے پاکستانی فلم کا مشہور گیت گا کر سماعتوں میں رس گھولا، گنگناتی، جگمگاتی اور رس بھرے گیتوں سے سجی رنگا رنگ محفل میں فنکار اور گائیک ایک دوسرے میں گھل مل گئے۔
تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر سہیل نے سر انجام دیئے۔