ٹریفک وارڈنز کے رویے پر نظر رکھنےکیلئے باڈی کیم خریدنے کا فیصلہ 

Jan 05, 2026 | 12:00:PM
ٹریفک وارڈنز کے رویے پر نظر رکھنےکیلئے باڈی کیم خریدنے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی )ٹریفک وارڈنز کے رویے پر نظر رکھنے اورچالان کے ویڈیوبیسڈاجرا ءکے لئے 8ہزار باڈی کیم خریدنے کا فیصلہ ہوگیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنز کےلئے ہر چالان کی ویڈیوشہادت کےلئےکیمرےفراہم کئے جائیں گے جن میں نائٹ ویژن صلاحیت بھی ہوگی تاکہ نائٹ شفٹ میں بھی ویڈیوز بن سکیں۔
ابتدائی طور پر 3ہزار کیمروں کی خریداری مکمل کرلی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ کیمروں کی خریداری رواں مالی سال کے دوران مکمل کرلی جائےگی۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکے مطابق ہر چالان پر متعلقہ شہری کے نمبر پر کیوآر کوڈ کے ذریعے ویڈیو بھجوائی جائےگی،کیمروں سے وارڈنز اور شہریوں کے رویے کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی،ان جدید باڈی کیمروں میں آواز کی ریکارڈنگ کی بھی صلاحیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کےلئےنئی جدیدگاڑی متعارف
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکے مطابق تمام کیمرے متعلقہ ضلعی کنٹرول رومز اور سنٹرل کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے،باڈی کیمروں کی فراہمی سے چالاننگ کا عمل شفاف اور وارڈنز کا رویے پر بہتر طریقے سے نظر رکھی جاسکے گی۔