ٹرمپ کی میکسیکو ، کولمبیا اور کیوبا کو بھی دھمکیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وینزویلا پر کنٹرول کے بعد ٹرمپ نے میکسیکو، کولمبیا اور کیوبا کو بھی دھمکیاں دی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد لاطینی امریکا کے دیگر ممالک کے خلاف سخت بیانات دیے ہیں۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کو دھمکی دی اور کہا کہ کولمبیا میں امریکی فوجی آپریشن ’’اچھا خیال‘‘ لگتا ہے۔
مزید پڑھیں:وینزویلا پر حملہ : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟
ٹرمپ نے کولمبیا کی صورتحال کو “خراب” قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہاں منشیات کی پیداوار اور سمگلنگ جاری ہے، جسے زیادہ دیر برداشت نہیں کیا جائے گا۔
جب ان سے کولمبیا میں امریکی کارروائی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ان کے لیے قابلِ قبول ہے، میکسیکو سے متعلق بھی انہوں نے یہی رائے دی ہے۔
امریکی صدر نے کیوبا سے متعلق بھی سخت باتیں کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا کی حکومت کمزور ہو چکی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ خود ہی گرنے کے قریب ہے۔