قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
مرکز قلات سے27 کلو میٹر دور جنوب میں تھا، لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلات اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات سے27 کلو میٹر دور جنوب میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نواب شاہ میں مال گاڑی کا انجن پٹری سے اتر گیا
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔