'کیا ڈرامہ ہے'فرسٹ ڈرامہ آئیکون ایوارڈز 2023، تصویری جھلکیاں

Jan 05, 2024 | 20:20:PM
'کیا ڈرامہ ہے'فرسٹ ڈرامہ آئیکون ایوارڈز 2023، تصویری جھلکیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کیا ڈرامہ ہے وِد مکرم کلیم فرسٹ ڈرامہ آئیکن ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا۔

   ڈرامہ انڈسٹری میں اب ایوارڈ صرف انہیں ملے گا جو  ہونگے اس  کے اصلی حقدار۔۔

   ’غیر جانبدارانہ، مستند اور غیر معمولی‘ جی ہاں یہ ہے وہ سلوگن ہے جس پر بنیادرکھی گئی ہےکیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم  فرسٹ ڈرامہ  آئیکن ایوارڈز کی ۔جس نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔

   نیشنل  اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس  کراچی ( ناپا)  میں  کیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم  ٹیم کی طرف سے فرسٹ ڈرامہ آئیکن  ایوارڈز کی  عالیشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بشریٰ انصاری،  محب مرزا، حنا دلپزیر،   سبینہ فاروق ، عثمان پیر زادہ،    شمعون عباسی، فرحان علی آغا،  ثاقب سمیر، فیفی ہارون ،  شاہیرہ جلیل الباسط ، ٹپو جویری،  ندیم بیگ، ثاقب ملک،  صائم صادق، محسن علی ،سائرہ غلام نبی جیسی کئی نامور شوبز شخصیات اور مشہور و معروف افراد نے شرکت کی۔

   کیا ڈرامہ ہے فرسٹ آئیکن ایوارڈزمیں جہاں بہت کچھ نیا تھا وہیں  پہلی دفعہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی ( ڈی او پی)  کو  بھی ایوارڈز دئیے گئے۔ صرف یہی نہیں بلکہ  مِنی  سیریز   کے لیے  پہلی دفعہ ایک الگ کٹیگری بنائی گئی۔

   منی سیریز ،کرٹکس چوائس اور پاپولر چوائس  کی مختلف کٹیگریز  میں26 ایوارڈز دئیے گئے۔

'کیا ڈرامہ ہے'فرسٹ ڈرامہ آئیکون ایوارڈز 2023 کی تصویری جھلکیاں