نیب نے مراد سعید کیخلاف نئی انکوائری شروع کردی

Jan 05, 2024 | 12:34:PM
نیب نے مراد سعید کیخلاف نئی انکوائری شروع کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کیخلاف نئی انکوائری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کےخلاف نئی انکوائری شروع کردی  اور اس حوالے سے نیب نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق  مراد سعید مفرور اور کئی مقدمات میں مطلوب ہیں، واضح رہےکہ عام انتخابات کیلئے مراد سعید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جسے مسترد کردیا گیا۔