خواتین کو محرم کے بغیر حج کیلئے رجسٹریشن کی اجازت

Jan 05, 2023 | 22:53:PM
سعودی حکومت, خواتین, محرم , حج , رجسٹریشن
کیپشن: خانہ کعبہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے سال 1444ھ کیلئے حج ادا کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے ’’نسک‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے اندرون مملکت عازمین کیلئے جلد رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کیا ہے،حج کرنے کیلئے رجسٹریشن کیلئے کم از کم عمر 12 سال ہو گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وزارت حج نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کیلئے اندراج کرنے کی بھی اجازت دی ہے، خواتین کیلئے محرم کو ترجیحی شرط سے خارج کر دیا گیا ہے، جن لوگوں نے پہلے حج نہیں کیا ان کو رجسٹریشن کیلئے ترجیح دی جائے گی ساتھ ہی شہریوں کیلئے ’’قومی شناخت‘‘ یا ’’مقامی شناخت‘‘ کی موجودگی ضروری ہے۔

 جو حضرات رواں سال 1444ھ کیلئے مناسک حج ادا کرنے کے خواہشمند ہیں وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں وزارت حج مناسک حج کی ادائی کیلئے درخواست کے طریق کار کو آسان اور قابل رسائی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے جو سعودی ویژن 2030 پروگرام کے مقاصد اور اہداف کا حصہ ہے۔

اندرون سعودی عرب سے حج کرنے کے خواہشمند وزارت کی ویب سائٹ لنک https://localhaj.haj.gov.sa یا سمارٹ فون کیلئے "nusuk.sa" ایپلی کیشن کے توسط سے اپنی رجسٹریشن کر کے حج پیکج کے تمام آپشنز کے تحت مناسب پیکج کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

 یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی وزارت حج وعمرہ نے وزارت کی ویب سائٹ اور’’نسک‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے اندرون ملک سے آنے والے عازمین کی جلد رجسٹریشن کی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔