سٹیج سے بڑا نوٹوں کا ہار! دلہے کی شادی یادگار

Jan 05, 2023 | 15:44:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سٹیج سے بڑا نوٹوں کا ہار! دلہے کی شادی یادگار
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) باراتیوں نے شادی کو یادگار بنانے کے لئے دلہے کو سٹیج سے بھی بڑا نوٹوں کا ہار پہنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق شادی کا دن ہر کسی کے لئے یادگار ہوتا ہے، ہر کوئی مختلف عمل سے اسے مزید یادگار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ آپ نے شادیوں کے موقع پر نوٹوں کی برسات ہوتے تو بہت دیکھا ہوگا، لیکن حال ہی میں باراتیوں نے دلہے کی شادی کو  یادگار بنانے کیلئے سب سے الگ طریقہ اپنایا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

جیسا کہ  دیکھا جاسکتا ہے کہ باراتیوں نے دلہے کے لئے نوٹوں کا ایسا ہار تیار کروایا ہے جو سٹیج سے بھی بڑا ہے، جبکہ کئی افراد  اسے اٹھا کر دلہے کے پاس لا رہے ہیں، یہ انوکھی شادی سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔