واٹس ایپ کا زبردست فیچر متعارف ۔۔ پیغام بھیجنے والے کی پروفائل دیکھی جاسکے گی

Jan 05, 2022 | 18:38:PM
 فیچر۔متارف۔پروفائل۔فوٹو۔وائس نوٹ۔پیغام
کیپشن: واٹس ایپ کا لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی مقبول ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے۔اب واٹس ایپ نے سال نو کے آغاز پر صارفین کے لئے ایک زبردست فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے پیغام بھیجنے والے کی پروفائل کو دیکھا جاسکتا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بہت سے افراد پیغام بھیجنے کے لئے واٹس ایپ میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں، کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔سکول بند ہوں گے یا نہیں؟ ۔۔عدالتی حکم جاری
 واٹس ایپ انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ فیچر سسٹم کی اطلاعات کے بارے میں ہے جس میں اب پروفائل فوٹوز شامل ہیں۔اس سال کے پہلے فیچر کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ کچھ آئی او ایس بیٹا ٹیسٹرز نے اس کو خوب سراہا ، اس نئے فیچر کو اچھا تصور کیا جارہا ہے کیو نکہ آئی او ایس سسٹم کے آنے والے نوٹی فکیشن میں پروفائل فوٹوز بھی نظر آتے ہیں۔ 
 صارفین کو واٹس ایپ پر گروپس یا کوئی ایک شخص پیغام بھیجے گاتو اس میں پروفائل فوٹو بھی نظر آئے گا، تا ہم یہ فیچر آئی او ایس 15 پرکچھ بیٹا ٹیسٹرزکے لئے جاری کیا گیا ہے کیونکہ یہ iOS 15 APIs کا استعمال کرتا ہے۔ اگر یہ آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے لئے دستیاب نہیں تو فکر مند نہ ہوں کیو نکہ واٹس ایپ انتظامیہ اس فیچر پر مزید کام کرر ہی ہے اورآنے والے وقت میں ایسے متعدد اکا ؤنٹس ایکٹیویٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ نوازشریف سے ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں۔۔ میجر جنرل بابر افتخار