وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات، دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور
کیپشن: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے صدر شاوکت مرزیایوف سے ملاقات کی، ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران صدر، وزیراعظم اور عوامِ پاکستان کے گرم جوش پیغامات صدر مرزیایوف کو پہنچائے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا،اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ صدرانہ دورہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی مشاورت کے دوران برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز اچانک لبرٹی چوک پہنچ گئیں،بڑی تعداد میں شہری جمع ہوگئے