تنازعہِ کشمیرکا کشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق حل دیرپا امن و استحکام کیلئےناگزیر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Feb 05, 2026 | 00:49:AM
تنازعہِ کشمیرکا کشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق حل دیرپا امن و استحکام کیلئےناگزیر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) یومِ یکجہتی کشمیر پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر, سروسز چیفس و مسلح افواجِ کی جانب سے بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم اور بہادر عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

 یومِ یکجہتیِ کشمیر پر اپنے پیغام میں مسلح افواجِ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، بلاجواز گرفتاریوں اور آبادی و سیاسی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی کوششوں سمیت سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر, سروسز چیفس و مسلح افواجِ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ جموں و کشمیر تنازع کا منصفانہ اور پائیدار حل، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔  

عالمی برادری کشمیری عوام کی تکالیف کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے۔

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مسلح افواج کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا، مسلح افواجِ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

مسلح افواج  آزادی و وقار کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی جاری رکھیں گی۔

پاکستان زندہ باد، کشمیر زندہ باد۔