حلقہ این اے 54 راولپنڈی میں کانٹے دار مقابلہ، پاکستانی سیاست کے بڑے نام آمنے سامنے

Feb 05, 2024 | 22:20:PM
حلقہ این اے 54 راولپنڈی میں کانٹے دار مقابلہ، پاکستانی سیاست کے بڑے نام آمنے سامنے
کیپشن: حلقہ این اے 54 راولپنڈی میں کانٹے دار مقابلہ، پاکستانی سیاست کے بڑے نام آمنے سامنے
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان حیدر) حلقہ این اے 54 راولپنڈی میں بڑا مقابلہ متوقع ہے، پاکستانی سیاست میں الگ پہچان رکھنے والے بڑے بڑے نام مدِ مقابل ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان، آزاد امیدوار سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان، پیپلز پارٹی کے امیدوار سید قمر عباس اور آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک انتخابی دنگل کا حصہ ہوں گے، تمام امیدوار ہی سیاست میں الگ پہچان رکھتے ہیں، اب ان میں سے کون میدان مارے گا اس بات کا فیصلہ تو 8 فروری کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: 1970 سے ابتک انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟ رپورٹ جاری