پاکستان کی سالمیت کیخلاف کسی بھی حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، آرمی چیف

Feb 05, 2024 | 19:26:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کیخلاف کسی بھی حرکت کا منہ توڑ جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نگراں وزیراعظم اور آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا ہے جبکہ سپہ سالار اس موقع پر ساریان سیکٹر میں ایل او سی پر بھی گئے اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری مہارت رکھتی ہے اور موثر جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مظفرآباد میں یادگار شہداء پر بھی حاضری دی او شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے: عام انتخابات 2024،الیکشن کمیشن نے انتخابی مٹیریل کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا

ترجمان نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق بھی موجود تھے۔

فوٹو: آئی ایس پی آر

ایل او سی کے دورے پر آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سپہ سالار نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قیادت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی مذمت کی ہے۔

قبل ازیں مظفرآباد آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کا استقبال کیا۔