شاہد آفریدی کی اپنے دامادوں کیساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو وائرل

Feb 05, 2024 | 08:51:AM
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی اپنے دونوں دامادوں شاہین آفریدی اور نصیر ناصر کے ساتھ بیڈ منٹن کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی اپنے دونوں دامادوں شاہین آفریدی اور نصیر ناصر کے ساتھ بیڈ منٹن کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی اپنے دامادوں کے ہمراہ قیمتی لمحات گزارتے نظر آرہے ہیں۔ داماد اور سسر کی محبت سے بھرپور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین  کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہین آفریدی نے نکاح کی پہلی سالگرہ پر اپنی اہلیہ انشا افریدی کے نام پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے انشا کو لائف لائن قرار دیتے ہوئے خوشحال زندگی کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں اپنی بے لوث محبت کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چینی کا استعمال ترک کرنا،صحت پر کیا اثرات ڈالتا ہے؟

دوسری جانب شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی گزشتہ سال جولائی میں نصیر ناصر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔جبکہ اس جوڑے کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوا تھا۔