اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔۔ کورونا ماسک کا زبردست توڑ  ’کوسک‘ آ  گیا

Feb 05, 2022 | 19:04:PM
خاتون ،کورونا ،ماسک، توڑ ، ’کوسک‘ پہنا
کیپشن: خاتون نےکورونا ماسک کا توڑ  ’کوسک‘ پہنا ہوا ہے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا میں ایسا ماسک بازار میں آ گیا ہے جو لوگوں کی صرف ناک ہی ڈھانپتا ہے۔ کچھ لوگ ماسک کے مخالف ہیں اور انکی دلیل یہ ہے کہ ہم ماسک پہن کر اپنی کی آکسیجن کو دوبارہ اپنے ہی اندر لے لیتے ہیں جو نقصان دے ہے لیکن اب ان لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں ایسے کورونا ماسک فروخت ہو رہے ہیں جو ایک پٹی کی صورت میں محض ناک کو ہی ڈھانپتے ہیں جنہیں ’کوسک‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ  کوویڈ-19 کی وبا سے بچنے کے لئے منہ اور ناک کو سختی سے ڈھانپنا ہوتا ہے۔ کوریائی زبان میں ’کو‘ کا مطلب ناک ہوتا ہے جس میں ماسک کے آخری دو حروف ملاکر اسے ’کوسک‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے بنانے اور پہننے والوں کا خیال ہے کہ یہ ماسک کھانے اور پینے کی سہولت دیتا ہے اور ساتھ میں ناک سے وائرس کے داخلے کو بھی روکتا ہے۔ تاہم وباؤں کی ماہر کیتھرائن بینیٹ کا خیال ہے کہ یہ عجیب و غریب رحجان ہے اور اس کا بہت معمولی فائدہ ہی ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین نے اسے ایک احمقانہ عمل قرار دیا ہے تاہم یہ نہ صرف کوریا میں مقبول ہوا ہے بلکہ میکسیکو تک بھی جاپہنچا ہے۔اس رجحان پر ٹویٹر صارفین نے بھی بہت مذاق اڑایا ہے۔ لیکن کوسک پہننے والوں کا خیال ہے کہ کورونا وائرس ناک کے ذریعے قدرےزیادہ حملہ آور ہوتے ہیں۔ کچھ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے کے مقابلے میں بہتر ہے کہ ناک کا پردہ ہی کرلیا جائے۔ کوسک اب بھی کوریا میں مقبول ہورہے ہیں اور انکی کم سے کم قیمت 8 ڈالر کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی دنیا کی دوسری بڑی ٹی وی سیریز انڈسٹری۔۔پہلے5ڈرامے کونسے۔۔؟