لاہور :20 سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ،مقدمہ درج

Feb 05, 2021 | 16:26:PM
لاہور :20 سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ،مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مزنگ کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے دو نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جن میں احسان اور حسن شامل ہیں۔ متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ گھر والوں کی غیر موجودگی میں محلے کے لڑکوں نے زیادتی کی ، ملزم کسی تیسرے شخص کی فون کال آنے پر فرار ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے ، جلد ملزم گرفتار ہوں گے۔

  ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔