وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام جاری کردیا
کیپشن: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی، تحریک انصاف، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ سمیت تمام تنظیمیں جلسے میں شرکت کریں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ویڈیو پیغامات کے ذریعے لوگوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیں، جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق رکن اسمبلی گرفتار