چیف الیکشن کمشنرآزادکشمیرکی تقرری،اپوزیشن لیڈرنےوزیراعظم کومکتوب ارسال کردیا

Dec 05, 2025 | 18:29:PM
چیف الیکشن کمشنرآزادکشمیرکی تقرری،اپوزیشن لیڈرنےوزیراعظم کومکتوب ارسال کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیر رضا)آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور سابق سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی تقرری کیلیے  وزیراعظم کو مشاورت کیلیے مکتوب ارسال کر دیا ہے۔ 

شاہ غلام قادر نے کہا کہ 450 سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے لیے تاحال مستقل انتخابی عملہ مقرر نہیں کیا گیا جس کے باعث انتخابی فہرستوں کی تیاری اور عملے کی تربیت جیسے اہم مراحل متاثر ہو رہے ہیں اگر عملے کی بروقت بھرتی اور ٹریننگ نہ کی گئی تو الیکشن مینجمنٹ کے پورے عمل کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی عدم تقرری سے نہ صرف انتخابی انتظامات سست روی کا شکار ہیں بلکہ 2026 کے عام انتخابات کی شفافیت اور غیرجانب داری پر بھی سوالات جنم لے رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ انتخابی تیاریوں میں مسلسل تاخیر جمہوری عمل کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :  ارکان اسمبلی کیلئے گوشوارے جمع کروانے کی 31دسمبر کی تاریخ مقرر