متنازعہ ٹویٹ کیس کا معاملہ، اسلام آباد بار کا کل ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسان)ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کا معاملہ، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو کیس میں صفائی کا موقع نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں۔
بار کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کو اپنا موقف بیان کرنے کا موقع دیا جائے، ملزم کو اپنی صفائی کا موقع نہ دیا جانا انصاف کے موثر فراہمی کے دعووں کی نفی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے اراکین سمیت پوری وکلاء کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اپنے معزز ارکان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن غیر قانونی اور غیر آئینی عمل پر کل ہڑتال کرے گی، کل وکلاء کیجانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔