پنجاب حکومت نے ائیر کوالٹی بہتربنانےکیلئے ہنگامی اقدامات مزید سخت کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) پنجاب حکومت نے ائیر کوالٹی بہتربنانےکے لیے ہنگامی اقدامات مزید سخت کردیئے۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ لاہورمیں درجہ حرارت میں کمی اور کمزور ہواؤں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت نے ائیر کوالٹی بہتربنانےکے لیے ہنگامی اقدامات مزید سخت کردیئے ہیں۔
اینٹی اسموگ فیلڈ فورس کو اضافی نفری کے ساتھ فوری ایکشن کا ٹاسک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بارش ، برفباری سےمتعلق الرٹ جا ری
انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات نے صنعتی زونز میں رات گئے تک انسپیکشن بڑھا دی ہے، دھواں خارج کرنے والی متعدد فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شمال مغربی صنعتی بیلٹ سے آلودگی کا بہاؤکم کرنےکے لیےکوآرڈینیشن سیل فعال کیا گیا ہے جب کہ ٹریفک پولیس نے رش آورز میں اسپیشل اینٹی اسموگ ڈپلائمنٹ شروع کردی ہے۔