صدر مملکت نے سی ڈی ایف کی سمری پر دستخط کر کے تمام ابہام دور کردئیے؛شمائلہ رانا

Dec 05, 2025 | 00:27:AM
صدر مملکت نے سی ڈی ایف کی سمری پر دستخط کر کے تمام ابہام دور کردئیے؛شمائلہ رانا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن  کی رہنما شمائلہ رانا نے کہا ہےکہ چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) کے نوٹیفیکیشن پر بہت سے ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جیسے 27ویں ترمیم پر کی گئی تھی لیکن آج صدر مملکت نے سی ڈی ایف کی سمری پر دستخط کر کے تمام ابہام دور کردیئے ۔

24نیوز کے پروگرام ’’گونج مسعود رضا کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان مسلم لیگ ن  کی رہنما شمائلہ رانا نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ بنانے کا ایک مقصد تھا کیونکہ اب جنگیں صرف میدان میں نہیں لڑی جاتیں اب ٹیکنالوجی کی جنگ ہے تو محسوس کیا گیا کہ ایک ایسا عہدہ بنایا جائے جو تمام افواج کو ڈیل کرے اور ایک  ہی جگہ سے ڈائریکشن پاس ہوں اور اس کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی۔ 

اس کے بعد بہت سے کام ہوتے ہیں جو حکومت کو کرنے ہوتے ہیں، بہت سے قانونی تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں  لیکن نوٹیفیکیشن کو مختلف طریقوں سے متنازعہ بنا کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی گئی  جیسے 27ویں ترمیم پر کی گئی تھی لیکن آج صدر مملکت نے سی ڈی ایف کی سمری پر دستخط کر کے تمام ابہام دور کر دیئےاور سی ڈی ایم کی مدت اب سے 5 سال کے لیے ہوگی۔

شمائلہ رانا نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر کے اس بات کا ثبوت دیا کہ انہیں ریاست مخالف لوگ ہی پسند ہیں جبکہ بانی تحریک انصاف کی بہنیں ملاقات کے بات سیاسی بیانیہ بناتی ہیں،اسی لیے اب ان کی ملاقاتوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔

پروگرام میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ سیاسی لوگ سیاسی گفتگو ہی کرتے ہیں لیکن ہم بہت عرصے سے انتظار میں ہیں کہ عمران خان کب انتشاری گفتگو کے بجائے سیاسی گفتگو کریں گے۔

انہوں نے سوال کیاکہ ان کی بہن نے جو ملاقات کی اور ملاقات کے بعد ایکس پر جو پیغام آیا ، ان کے اکاونٹ سے کیا وہ سیاسی گفتگو ہے کیا ایسی سیاسی گفتگو کرنے کا پاکستان متحمل ہوسکتا ہے، ان کو کس نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کی زبان استعمال کریں، ایسی زبان جو نریندر مودی استعمال کرتا ہے ۔

عامر حسن نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے معاملات سیاسی پلیٹ فارم پر حل ہونگے،عدالتی پلیٹ فارم پر نہیں، اس لیے مذاکرات کی طرف آئیں اور حکومت کو بھی آگے آنا چاہیے کیونکہ حکومت کو ہمیشہ نرمی اختیار کرنی ہوتی ہے۔

پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما  ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی بہنوں کی ان سے ملاقات نہیں ہو رہی تھی، وہ ان کی صحت سے متعلق تشویش کا شکار تھیں، انہو ں نے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کے  بھائی کو مینٹل ٹارچر کیا جارہا  ہے،قید تنہائی میں رکھا گیا ہے،بانی کے ساتھ یہ کیو ں کیا جارہا ہے کیا ،انہوں نے آئین توڑا ہے کیا،انہوں نے غداری کی ہے،وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں آپ کیسے ان کے ساتھ ایسا سلوک کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر شفقت ایاز ن نے سوال کیا کہ عمران خان سیاسی آدمی ہیں اور سیاسی آدمی سیاسی گفتگو کے علاوہ کیا گفتگو کرے گا؟

یہ بھی پڑھیں  :   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد