فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ؛ ملک کا دفاع مزید بہتر ہو گا ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی ،فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہء حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا اور پاکستان کو عزت ملی۔
وزیراعظم نے چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر بھی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،ا نہوں نے کہا ہےکہ
ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاکستان فضائیہ نے معرکہء حق میں شاندار پیشہ ورانہ کا صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے جنگی ہوائی جہاز تباہ کئے اور دشمن پر اپنی دھاک بٹھائی ۔پاکستان کے دفاع، ترقی و خوشحالی کے لئے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے،ملک کے دفاع کو مل کر ناقابل تسخیر بنائیں گے.
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تعیناتی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ امید ہے نئی قیادت قومی سلامتی کو نئی جہت دے گی، اداروں کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے،امن، استحکام اور پروفیشنلزم کی نئی راہیں کھلنے کی امید ہے ،ملک کے ادارے مضبوط ہوں گے تو صوبے بھی ترقی کریں گے، پاکستان کے دفاعی ڈھانچے میں یہ تقرری ایک اسٹریٹجک موڑ ہے۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھی چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدہ پر تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔ چوہدری انوار الحق نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ انہوں نےکہا ہےکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی خوش آئند ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ان کی قائدانہ صلاحیتیوں کا مظہر ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہایت جراتمندانہ فیصلے کیے۔چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی قیادت میں بری، بحری اور فضائی افواج کے مابین ہم آہنگی مزید بہتر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری سے کرغز ہم منصب کی ملاقات، تجارت، توانائی اور روابط میں تعاون بڑھانے پر اتفاق