شادی کس عمر کے لڑکے سے کرنی چاہیے؟صبا فیصل نے بتا دیا

Dec 05, 2023 | 20:18:PM
شادی کس عمر کے لڑکے سے کرنی چاہیے؟صبا فیصل نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ صبا فیصل کا کہناہے کہ  اگر لڑکیا ں ویل سٹل دولہے سے شادی کی خواہشمند ہیں تو لڑکے کی عمر  45 سال ہونی چاہیے۔

تفصلا ت  کے مطابق اداکارہ صبا فیصل نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ ہمارے معاشرے میں 25 یا 30 برس کے لڑکے تو ابھی خود دوسروں کے سہارے ہوتے ہیں۔ آج کل کی لڑکیوں کی خواہش ہے کہ جونہی شادی ہو تو انہیں سب کچھ ہی مل جائے مگر 25 سے 30 سال تک کے لڑکے خود ابھی جدوجہد کے دور سے گزر رہا ہوتا ہے اور ممکن نہیں کہ وہ لڑکی کو اپنا گھر، گاڑی سمیت تمام سہولیات فراہم کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں:اقربا پروری کے الزام پر علی عباس نے خاموشی توڑ دی

 اگر لڑکیاں اپنی عمر کے مطابق لڑکوں سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو انہیں علم ہونا چاہئے کہ وہ لڑکے ابھی معاشی طور پر خودمختار نہیں ہو سکتے لہٰذا اگر سب کچھ چاہئے تو 45 سال کے مرد سے شادی کریں۔