چوروں نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرلی

Dec 05, 2021 | 20:23:PM
وہاڑی، ڈی سی کمپلیکس، نصب بانی پاکستان، مجسمہ، عینک چوری
کیپشن: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وہاڑی کے ڈی سی کمپلیکس میں نصب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی۔
وہاڑی پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم چور ڈی سی کمپلیکس میں نصب قائد اعظمؒ کے مجسمے کی عینک گزشتہ رات چوری کرکے لے گئے۔ کمپلیکس میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔
ڈی سی کمپلیکس میں نصب قائد اعظمؒ کے مجسمے سے عینک چوری ہونے کے واقعے پر شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیلی نے حاملہ سہیلی کا پیٹ کاٹ کر بچہ نکال لیا۔لاش کیساتھ کیا کیا؟دل دہلا دینے والی خبر