اداکارہ غناعلی رضاکے عمربتانے پرنئی بحث چھڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ غنا علی رضا کی جانب سے اپنی عمربتانے کے بعد سوشل میڈیاپرنئی بحث چھڑگئی۔
غناعلی رضا کا شمارٹیلی ویژن کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے،ان کے انسٹاگرام پر 12 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں،وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر ریلز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں شیئر کی گئی ایک ریل میں انہوں نے اپنی عمر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ تفریح کے لیے کیا کرتی ہو؟ میں 31 سال کی ہوں، 2 بچوں کی ماں ہوں، میرے مشاغل میں خاموشی، کافی، دوستوں کو ریلز بھیجنا، گھر میں عجیب و غریب حرکتیں کرنا اور منصوبے منسوخ ہونے پر بے حد خوش ہونا شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ شمیم آراء کوبچھڑے دس برس بیت گئے
غنا کی جانب سےاپنی عمر ظاہر کیے جانے کے بعد مداحوں نے ان کی عمر پر بحث شروع کر دی،کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف 31 سال کی کیسے ہو سکتی ہیں۔