شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کوناکافی قرار دیدیا

Aug 05, 2026 | 13:23:PM
شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کوناکافی قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)شہریوں نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے،اورڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے کی کمی کوناکافی قرار دے دیا۔
شہریوں نے گزشتہ رات حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اور نمایاں کمی کرے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی تو ہی مہنگائی کم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:سیلابی صورتحال،اربن فلڈنگ اورلینڈسلائیڈنگ؛پی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری
واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کیاگیاجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے اور  ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔